ممبئی: بالی ووڈ کے چاہنے والے جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے دیوگن کے کردار باجی راؤ سنگھم کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر تھے، انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ سلمان خان کا کیموی کردار فلم سے حذف کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، سلمان خان کو 14 اکتوبر کو اپنا کیمو شوٹ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا، مگر بابا صدیقی کے افسوسناک قتل کے باعث شوٹنگ منسوخ کرنا پڑی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے ہدایتکار روہت شیٹی اور اداکار اجے دیوگن نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اس نازک موقع پر سلمان خان کو شوٹ کے لیے مدعو کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
روہت شیٹی اور ان کی ٹیم کو 18 اکتوبر تک فلم سینسر بورڈ میں جمع کرانی تھی، اس لیے انہیں یہ مشکل فیصلہ لینا پڑا کہ سلمان خان کا کیمو نکال دیا جائے۔
کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کہ چلبل پانڈے کا کوئی پس منظر منظر نامہ فلم کے اختتام پر نظر آئے، مگر مداحوں کو اس کے لیے فلم کی ریلیز تک انتظار کرنا ہوگا۔