اسلام آباد: قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد آج ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے ایک خاص تقریب منعقد کی جائے گی۔
سینیٹ سے منظور شدہ 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے توثیق کے بعد ایوان صدر میں یہ خصوصی تقریب ہو رہی ہے۔
آج کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری منظور شدہ ترمیمی بل پر دستخط کریں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اہم پارلیمانی رہنما بھی اس میں شریک ہوں گے۔