اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے سینیٹ کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون سازی کے نتیجے میں ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی گرفت سے آزاد ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ الحمدللہ 26 آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ اب ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی قید سے آزاد ہوگا، اقتدار جو اللہ کے بعد پاکستانی عوام کی ملکیت ہے، عدلیہ کے کنٹرول سے آزاد ہوگا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ عدلیہ سیاست کے بجائے عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے میں کامیاب ہوگی۔