آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت نے ایک بار پھر پروپیگنڈا خبریں پھیلانا شروع کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئینز ٹرافی کے لیے بھارت کے انکار کے لیے ذہنی طور پر تیار ہے، مگر وہ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا، چاہے بھارت ایونٹ کے فائنل میں جگہ کیوں نہ بنا لے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی بھارت کے پاکستان میں نہ کھیلنے کی صورت میں بھی فائنل لاہور میں کروانے کی خواہش رکھتا ہے، اور چیئرمین پی سی بی میٹنگ میں بھارت کے ملک میں نہ کھیلنے پر فائنل کی میزبانی لاہور میں ہی کرنے کو ترجیح دیں گے۔
دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ممبران کا اجلاس 18 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے حتمی اعلان سامنے آئے گا۔
دوسری جانب، اجلاس میں پی سی بی حکام آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں اور اب تک ہونے والے تعمیراتی کام پر بریفنگ بھی دیں گے، جبکہ دیگر بورڈز کا بیان بھی اہمیت کا حامل ہوگا۔
پی سی بی حکام کا عزم ہے کہ یہ میگا ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا، مگر بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی کوئی چال چلنے کی کوشش کر سکتا ہے۔