اوپنر فخر زمان کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بھی سابق کپتان بابراعظم کے حق میں بول پڑے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اس گھٹیا سوچ کو ختم کیا جائے کہ اگر بابراعظم ٹیم میں نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔ محمد عامر نے مزید وضاحت کی کہ ہم نے بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا، جس کی وجہ سے جیت حاصل کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ براہ کرم اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر حملہ نہ کریں۔ ہاں، ان کی کھیل کی کارکردگی پر اعتراض کیا جا سکتا ہے، لیکن ذاتی حملے نہیں ہونے چاہئیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ملتان ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کے ساتھ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو بھی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے فتح حاصل کی اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔