کراچی: سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیم سے باہر کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، فخر زمان کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد دورہ آسٹریلیا کے لیے ان کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم کا اعلان کل، یعنی بروز پیر، کیا جانے کا امکان ہے۔
فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم کے ڈراپ ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام باعث تشویش ہے اور اس سے منفی پیغام جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال کی خراب فارم کے باوجود ٹیم سے باہر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرتے وقت گھبراہٹ سے بچنے کی ضرورت ہے اور کھلاڑیوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔
پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز کے لیے بابر اعظم، سرفراز احمد، شاہین اور نسیم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔