نیویارک: اسرائیلی فوج کے غزہ میں ایک حملے کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے فوراً بعد اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان سامنے آیا ہے۔
ایرانی مشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کے قتل سے فلسطین میں مزاحمت کو مزید طاقت اور استحکام ملے گا۔
ایرانی مشن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یحییٰ السنوار فلسطینی جوانوں اور بچوں کے لیے مزاحمت کا ایک رول ماڈل بنیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کی نئی نسل یحییٰ السنوار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں پہلے سے زیادہ فعال حصہ لیں گے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے یحییٰ السنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا، حالانکہ حماس نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔