اسلام آباد(شاہد میتلا،ایکسکلوسیو) گزشتہ چند روز سے جنرل آصف غفور کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گرد ش تھیں کہ ان کو آرمی چیف نے قبل ازوقت نوکری سے فارغ کردیا ہے اور ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی لگادی ہے۔
بلوم پاکستان اردو کی تحقیقاتی ٹیم نے سویلین اور عسکری ذرائع سے رابطہ کیا جنھوں نے ان خبروں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد،جھوٹ اور سوشل میڈیا پر ویوز لینے کا بہانہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جنرل آصف غفور اس وقت این ڈی یو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی مقررہ مدت ملازمت کے مطابق ریٹائر ہونگے۔ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 22دسمبر ہے اور وہ اسی تاریخ کو ہی ریٹائر ہونگے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ وہ ابھی سعودی عرب کے دورے سے واپس آئے ہیں اور جلد ایک اور ملک جانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، ایسی تمام خبریں من گھڑت ہیں۔