لاہور: بھارتی صحافی برکھا دت نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات لاہور میں ہوئی، جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے ساتھ بات چیت کی۔
اس ملاقات کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس اجلاس کے تحت مختلف ممالک کے وفود پاکستان پہنچ رہے ہیں، جن میں چینی وزیراعظم بھی شامل ہیں، جو آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
اجلاس کی کوریج کے لیے کئی ممالک کے میڈیا کے نمائندے بھی پاکستان آئے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سبرامینم جے شنکر کے دورہ پاکستان کا اعلان بھی کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اس اجلاس کے دوران دو طرفہ مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اجلاس کثیرالملکی ہوگا اور توقع ہے کہ میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل ہوگی۔