پشاور: پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ وہ خان صاحب سے ملاقات کروانے کی درخواست کر رہی ہیں تاکہ انہیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کل کے احتجاج سے قبل حفاظتی ضمانت حاصل کرنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کی خیریت جاننا ہے۔
صنم جاوید نے مزید کہا کہ وہ کسی کے گھروں میں دخل اندازی نہیں کرتیں اور نہ ہی فسادی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ چاہتے تو شیلنگ کرکے لوگوں کو لڑوا سکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزارت داخلہ کو درخواست دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔ اگر یہ ملاقات نہیں ہوتی تو وہ مجبوراً احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی۔