لاہور ۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ان کے قائد کے درمیان ملاقات کا اہتمام کرنا چاہیے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومت کو احتجاج کے جواز کو ختم کرنا چاہیے، کیونکہ پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر ہنگامہ کیا جاتا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینی چاہیے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اگر حکومت تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ان کے قائد کی ملاقات کروا بھی دے، تو بھی پی ٹی آئی کسی اور وجہ سے احتجاج کرنے کا بہانہ تلاش کر سکتی ہے۔