انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد، قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں دو اسپنرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے اور پلئینگ الیون میں نعمان علی اور ساجد خان شامل ہو سکتے ہیں۔
نوجوان اسپنر ابرار احمد بخار اور جسم میں تکلیف کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا، تاہم حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی دیں گے۔ سلیکٹرز اور کوچز لاہور روانہ ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل، گزشتہ روز 4 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جن میں کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی شامل ہیں۔