قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے کپتان شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز میں شکست کھانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔
ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز کی شکست کے بعد شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم ایک بھی فتح حاصل نہیں کر سکی۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا نے تین، کمزور حریف بنگلادیش نے ہوم گراؤنڈ پر تین میچز میں شکست دی، اور اب انگلینڈ نے ابتدائی ٹیسٹ میں ہار کا سامنا کروا کر شان مسعود کو ناکام ترین کپتان بنا دیا ہے۔
وہ پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں قیادت کی اور تمام میچز میں شکست کا سامنا کیا۔ اس سے قبل، 1962 میں انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں جاوید برکی کو ابتدائی 3 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ان کی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کو ڈرا کرنے میں کامیاب رہی تھی۔