ملتان۔انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ملتان ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز کے ساتھ کیا، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی مزاحمت جاری رہی، دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 63 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، بعد میں شاہین شاہ آفریدی 8 اور نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 55 رنز بنا کر نٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی طرف سے جیک لیچ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔