اسلام آباد ۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستاننے سیفائر فائبر لمیٹڈ اور مائنڈ بریج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اوچ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے دونوں پاور پلانٹ کے سو فیصد حصص مشترکہ طور خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں کمپنیاں، دونون پاور پلانٹ میں پچاس پچاس فیصد کی حصہ دور ہوں گی۔
یہ ٹرانشیکشن خرید و فروخت کے معاہدے کے تحت طے پائی جس کے تحت تینوں کمپنیاں ، اوچ پاور ون پرائیوٹ لمیٹیڈ، اوچ پاور ٹو پرائیویٹ لمیٹیڈ اور انٹر نیشنل اوچ ہولڈنگ پرائیٹ لمیٹیڈ کے سو فیصد حصص، سفائیر فائبر اور مائنڈ بریج پرائیوٹ لمیٹیڈ کو منتقل ہو جائیں گے۔ سفائر اور مائنڈ برج اب اُچ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اُچ II پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 50 فیصد شیئرہولڈنگ کے مالک ہوں گے۔
سیفائر فائبرز ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو کہ اپنی ذیلی کمپنی سیفائرالیکٹرک کمپنی کے زریعے ٹیکسٹائل اور بجلی کی پیداوار کے کاروبار سے منسلک ہے۔ جبکہ مائنڈ بریج، انفرمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جو کہ اب اس حصول سے پاورجنریشن سیکٹرمیں داخل ہوگی۔
اُچ پاور ون اور اُچ پاورٹو، گیس سے بجلی کی جنریشن کرنے والے پلانٹ ہیں۔ کمپٹیشن کمیشن کے جائزے کے مُطابق اس ٹرانزیکشن کے نتیجے میں ٹرانزیکشن تھرمل پاور جنریشن اور آنڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر کے شعبے میں کمپٹیشن پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ اس لئے اس حصول کی منظوری دے دی گئ ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔