شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم او/اے لیول کے امتحانات جاری رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے بتایا کہ اے/او لیول کے امتحانات اسلام آباد کے تین سینٹرز میں ہوں گے، اور یہ امتحانات منعقد کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے۔ امتحانی مراکز میں ای الیون، نور محل جی ٹی روڈ اور ایچ ایٹ شامل ہیں، جبکہ دیگر تعلیمی ادارے اجلاس کے ایام میں بند رہیں گے۔
دوسری جانب، راولپنڈی میں شہر بھر کے تمام کیش اینڈ کیری مارٹس، ریستوران، شادی ہالز اور اسنوکر کلب 12 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے ان تمام مالکان سے ضمانتی بانڈ بھی حاصل کر لیے ہیں۔
اجلاس کے دوران اڈیالہ جیل سے پانچ روز تک ملزمان عدالتوں میں پیش نہیں کیے جائیں گے، اور عدالتوں نے اہم مقدمات کی سماعت 16 اکتوبر کے بعد مقرر کرنی شروع کر دی ہے۔
شہر کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی چھتوں پر بھی کمانڈوز اور اسنائپر شوٹر تعینات ہوں گے۔
نور خان چکلالہ ایئربیس کے اطراف 3 کلومیٹر کے علاقے میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور گھروں اور چھتوں سے کبوتروں کے جالے بھی مسمار کیے گئے ہیں۔