سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2613 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب، مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی کے بعد 271200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی کے ساتھ 232510 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے پر مستحکم رہی، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2614.88 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔