اسلام آباد۔ قائد اعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبر 1پوزیشن پر برقرار،قائد اعظم یونیورسٹیٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں عالمی سطح پر 401-500 میں شامل ہے،کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں بھی قائد اعظم یونیورسٹی نے 315 ویں پوزیشن حاصل کی تھی،وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر،اساتذہ، طلبا، المنائی اور ملازمین کو یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی کی کامیابی پر مبارکباددی اور کہا کہ مالی چیلنجوں کے باوجود قائداعظم یونیورسٹی نے عالمی درجہ بندی میں سال بہ سال اضافہ اور ترقی کی ہے،حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مزید تعاون اور توجہ سے یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 200 جامعات میں شامل ہو سکتی ہے،قائد اعظم یونیورسٹی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔