اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے قیادت کے اعلان کے بغیر ہی رات گئے ڈی چوک سے دھرنا ختم کر دیا اور خود ہی منتشر ہو گئے۔ڈی چوک پر ہونے والا احتجاج قیادت کی عدم موجودگی میں ختم ہوا، اور پارٹی کے ورکرز خود بخود منتشر ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کی پشاور روانگی کے بعد قیادت نے کوئی واضح لائحہ عمل فراہم نہیں کیا، اور وہاں کوئی رہنما بھی نہیں پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق، تحریک انصاف کی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بعد پلان بی کے تحت اعظم سواتی کو مظاہرین کی قیادت کرنے کی ہدایت کی تھی، لیکن اعظم سواتی سمیت مرکزی قیادت ورکرز کو کسی واضح لائحہ عمل سے آگاہ نہ کر سکی۔پارٹی قیادت کی عدم موجودگی اور ہدایات نہ ملنے کی وجہ سے تحریک انصاف کے کارکنان بارش کے دوران مزاحمت کے بعد ڈی چوک اور بلیو ایریا سے خود ہی منتشر ہو گئے۔