لندن۔ٹیکنالوجی کمپنی “ایپل” جلد ہی آئی فون کی سستی ترین سیریز “ایس ای” کا نیا اور چوتھا ماڈل لانچ کرنے جا رہی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ “دی ورج” کے مطابق، بلوم برگ کے صحافی مارک گرمین کا دعویٰ ہے کہ ایپل نئے آئی فون “ایس ای 4” کو 2025 کے آغاز میں بڑی تبدیلیوں کے ساتھ متعارف کروائے گا۔
مارک گرمین کے مطابق، اس نئے کم بجٹ آئی فون میں ٹچ آئی ڈی کو ختم کرکے فیس آئی ڈی متعارف کروائی جائے گی، اور ساتھ ہی “ایپل انٹیلی جنس” یعنی ایپل کی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں بھی موجود ہوں گی۔ اگر ایس ای 4 ایپل کی مصنوعی ذہانت کو استعمال کرے گا تو اس کی پرفارمنس کا معیار کافی بہتر ہوگا، کیونکہ مقامی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فیچرز کے استعمال سے ریم کا استعمال بڑھتا ہے۔
ایک اور بڑی تبدیلی جو ایس ای 4 ماڈل میں متوقع ہے وہ یہ ہے کہ اس میں ایپل کے فلیگ شپ فونز کی طرح فل اسکرین ڈسپلے دیا جائے گا، اور یہ فون آئی فون 14 کے ڈیزائن کی طرح ہو سکتا ہے۔