محکمہ موسمیات نے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس کے مطابق 5 تا 8 اکتوبر کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہوائیں 5 اکتوبر سے داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ اور صوابی میں بارش متوقع ہے۔
اسی طرح، 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش ہوگی۔ مری، گلیات، گجرات، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں بھی 5 سے 7 اکتوبر تک بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ، ژوب اور لسبیلہ میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔