بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی، سہانا خان، کا فون نمبر افشاء کیا تھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اننیا پانڈے نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار انہوں نے غلطی سے سوشل میڈیا پر اپنی دوست سہانا کا فون نمبر شیئر کر دیا تھا۔
اننیا نے وضاحت کی کہ جب وہ سہانا کو کال کر رہی تھیں اور سہانا نے جواب نہیں دیا تو انہوں نے اس کال کا اسکرین شاٹ لے کر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کر دیا۔ اس اسکرین شاٹ میں سہانا کا فون نمبر بھی شامل تھا، جس کے نتیجے میں نمبر افشاء ہوا اور بعد میں وہ ہیک بھی ہو گیا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ سہانا نے انہیں بعد میں اطلاع دی کہ ان کا نمبر ہیک ہو گیا ہے، جس پر وہ حیران رہ گئیں، لیکن انہیں جلد ہی معلوم ہوا کہ یہ سب ان کی غلطی کی وجہ سے ہوا۔
اننیا نے اپنی ایک اور غلطی کا بھی ذکر کیا، جس میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سامنے بے دھیانی میں اپنا فون نمبر بتا دیا۔ اس وقت وہ بھول گئیں کہ پریس کانفرنس شروع ہو چکی ہے اور کیمرے چل رہے ہیں۔ اس کے بعد میڈیا نے اس پریس کانفرنس کو یوٹیوب پر اپلوڈ کر دیا، جس کے باعث ان کا نمبر بھی افشاء ہوگیا۔