زمین کے قبضے کے کیس میں عدالت نے ڈی جی اور کلکٹر پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سول کورٹ پشاور میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران، سول جج ملک احتشام الحق نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے نہ صرف ڈی جی اور کلکٹر کو 6 ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا بلکہ ان کی تنخواہوں کو بھی روکنے کا حکم جاری کیا۔
درخواست گزار کے وکیل ناصر نعیم ایڈووکیٹ نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے 2010/11 میں 176 کنال 6 مرلے زمین پی ڈی اے کو دی تھی، جس میں سے 60 کنال زمین واپس کی جا چکی ہے، لیکن پی ڈی اے ابھی تک 60 کنال کی زمین کا قبضہ واپس نہیں کر رہی۔
وکیل نے مزید بتایا کہ عدالت نے پی ڈی اے کو زمین کا قبضہ واپس کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر عدالت نے دونوں افسران کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔