اسلام آباد: وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر چار اکتوبر کے احتجاج کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر حالت میں ڈی چوک پہنچیں گے، چاہے اس میں کتنا بھی وقت لگے۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام آئین کی حفاظت اور قانون کی پاسداری کے لیے خوف کے بت توڑ کر باہر نکلیں گے۔ ہم حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اپنے حقوق کی بحالی تک لڑتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب کی فارم 47 کی حکومت جتنا بھی تشدد کرے، ہم نے اپنا آئینی حق حاصل کرنا ہے۔ وزیراعلٰی نے بتایا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کی پکڑ دکڑ ایک غیر قانونی عمل ہے، اور گاڑی مالکان کو موٹروے پر اپنی گاڑیاں نہ لانے کا مشورہ دیا، کیونکہ نقصان کی ذمہ داری ہماری نہیں ہوگی۔
علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت مالکان کو زدوکوب کرکے گاڑیاں ضبط کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ پشاور سے صبح 10 بجے اور صوابی سے 11 بجے تک نکلیں گے۔