نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری اسپنر مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ “مین آف دی سیریز” کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
گزشتہ روز بھارت نے کانپور ٹیسٹ میں بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی، اور اس میچ میں شاندار کارکردگی پر ایشون کو “مین آف دی سیریز” کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چنئی ٹیسٹ میں انہوں نے مہمان ٹیم کے خلاف سینچری اسکور کی اور اس سیریز میں 11 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
اس سیریز میں “مین آف دی سیریز” کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ایشون نے سری لنکا کے مرلی دھرن کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ “پلیئر آف دی سیریز” ایوارڈز کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر لیا۔ مرلی دھرن نے اپنے کیریئر میں 56 ٹیسٹ سیریز میں 11 بار “پلیئر آف دی سیریز” کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ ایشون نے 35 سیریز میں 11 “پلیئر آف دی سیریز” ایوارڈز جیتے ہیں۔
یہ کامیابی ایشون کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہے اور یہ ان کی شاندار کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔