اسلام آباد: پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اہم شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔
یہ ایم او یو روس اور پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور دیگر شعبوں میں مشترکہ کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کی بنیاد فراہم کرے گا۔
یہ تقریب پاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جہاں روس کے ڈپٹی منسٹر برائے ٹریڈ الیکسی گروزدیو بھی شریک تھے۔
اس تقریب میں رشین فیڈریشن کے ایڈوائزر برائے منسٹر ٹرانسپورٹ ایوگینے فیڈ چک نے بھی شرکت کی۔ پاک روس بزنس فورم کی سرگرمیوں میں روس میں پاکستانی سفیر خالد جمالی نے شرکت کی، جبکہ ایم او یو میں روس کے سینیٹرز چے ذوف اور سکھا رووا اور پاکستانی سینیٹرز دانش کمار اور ضیاء لانگو بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کی کاروباری کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو قریب لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مفاہمت یادداشتوں پر دستخط خوش آئند اور نیک شگون ہیں۔