تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل حملہ ختم ہو چکا ہے، شہریوں کو پناہ گاہوں سے باہر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق، ایرانی میزائل حملوں میں دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ ایران نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے جوابی کاروائی کی تو اسے مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کو صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا جائز، منطقی اور قانونی جواب قرار دیا ہے۔