بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پولیس نے ایک کروڑ 30 لاکھ کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کیے ہیں، جن پر مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ نوٹ اس قدر منفرد تھے کہ ان پر ‘ریزرو بینک آف انڈیا’ کے بجائے ‘ریزول بینک آف انڈیا’ درج تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 500 روپے کے نوٹ پر انوپم کھیر کی تصویر دکھائی دے رہی ہے۔ انوپم کھیر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا، “500 روپے کے نوٹ پر گاندھی جی کے بجائے میری تصویر… کچھ بھی ہوسکتا ہے۔”
پولیس نے اس معاملے کی تفصیلات میں بتایا کہ چاندی اور سونے کے سکے بنانے والی ایک کمپنی کے مالک، میہول ٹھاکر، کو کچھ افراد نے 2100 گرام سونا ایک کروڑ 60 لاکھ روپے میں فروخت کیا۔ انہوں نے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے اور باقی 30 لاکھ روپے لینے کے لیے کہا۔ جب ان کا ملازم سونا لے کر پہنچا تو ملزمان نے اسے قریبی دکان سے باقی رقم لانے کا کہا اور پھر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ انوکھا واقعہ نہ صرف مالیاتی فراڈ کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ عوام میں ہنسی اور حیرت کا باعث بھی بنا ہے۔