سندھ ہائیکورٹ نے عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کے مقدمے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے سامنے ملتان کے ٹریول ایجنٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار پر عائد الزامات کیا ہیں؟
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ٹریول ایجنٹ محمد عطا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بعض افراد کو عمرہ کے بجائے بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب بھیجتا تھا۔ ٹریول ایجنٹ پر پانچ بھکاریوں کو ویزا دلوانے کی ذمہ داری عائد کی گئی تھی۔
وکیل نے مزید کہا کہ محمد عطا صرف ٹکٹ بک کر سکتا ہے، ویزا دلوانا اس کی ذمہ داری نہیں ہے۔ ملتان میں درخواست گزار کے خلاف اس الزام پر دو مقدمات درج کیے گئے، جن میں وہ بری ہو چکا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں درج مقدمہ کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
بعد ازاں، عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔