گلوکار وارث بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف فلم میکر مہیش بھٹ نے ان کے ایک گانے کی کاپی کرنے پر معافی مانگی تھی۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں وارث بیگ نے بتایا کہ مہیش بھٹ نے ان کا گانا اپنی مشہور فلم “مرڈر” میں شامل کیا، لیکن بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ یہ گانا ایک پاکستانی آرٹسٹ کا ہے، جس پر انہوں نے معافی طلب کی۔
وارث بیگ نے مزید کہا کہ ان کے کئی گانے کاپی کیے جا چکے ہیں، اور اگر کوئی ان کا گانا چوری کرتا ہے تو وہ اس سے برا نہیں مانتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل یوٹیوب پر کاپی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، مگر ان کے دور میں ایسا کوئی سسٹم موجود نہیں تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے بہت سے گانے بالی ووڈ کی فلموں میں بغیر اجازت شامل کیے گئے ہیں۔