لندن: ہیری پوٹر کی مشہور اداکارہ میگی اسمتھ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے 1969 کے برطانوی ڈرامے “دی پرائم آف مس جین بروڈی” میں جین بروڈی کا کردار ادا کرکے آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ان کے بیٹوں، کرس لارکن اور ٹوبی اسٹیفنز، نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی والدہ آج صبح لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ میگی اسمتھ اپنے پیچھے دو بیٹوں اور ان کی اولادوں کو سوگوار چھوڑ گئی ہیں۔انہوں نے “ڈاون ٹاؤن ایبی” اور “ہیری پوٹر” جیسی کامیاب پروجیکٹس میں بھی کام کیا۔ میگی اسمتھ نے اپنے پچھلے سالوں میں بھی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری جاری رکھی، جو ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی ایک مثال ہے۔