کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اطلاع دی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے قرض کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے، جو وصول ہو چکی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے 37 ماہ کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت 7 ارب ڈالر کی پہلی قسط ایک ارب دو کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہوئی ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی پہلی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، اور یہ 30 اکتوبر 2024 کو جاری ہونے والے اعداد و شمار میں شامل کی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، آئی ایم ایف کی قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح سے اوپر جا چکے ہیں۔