بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ہر جگہ ساتھ لے جانے کی وجوہات بیان کی ہیں۔
ابوظہبی میں ہونے والے ایک ایوارڈ تقریب سے پہلے جب ایشوریا آرادھیا کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر آئیں، تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہر جگہ کیوں ساتھ لے جاتی ہیں۔ اس پر ایشوریا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “کیونکہ آرادھیا میری بیٹی ہے۔ میں جہاں بھی جاؤں گی، وہ میرے ساتھ رہے گی۔”
صرف ایک ہفتہ قبل، آرادھیا نے پیرس فیشن ویک میں بھی اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کی تھی۔ وہ اکثر شوبز اور ذاتی تقریبات میں ایشوریا کے ہمراہ نظر آتی ہیں۔ اس دوران بعض لوگوں نے آرادھیا کو کم عمری میں ان گلیمرس ایونٹس میں لے جانے پر ایشوریا پر تنقید کی، اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوال کیا کہ جب آرادھیا ہمیشہ بیرون ملک سفر کرتی ہے تو وہ پڑھائی کب کرتی ہے۔