آج دنیا بھر میں جہازرانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ مسافر بردار بحری جہاز ٹائٹینک اور آئل بردار سپر ٹینکر ایس ایس ٹوری کینیون جیسے ہولناک سمندری حادثات نے انسانی سوچ کو بدل دیا۔ ان واقعات کے بعد انسانی جانوں اور قیمتی اثاثوں کے تحفظ کو پہلی ترجیح قرار دیا گیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ، بین الاقوامی معیارات جیسے مارپول، سولیس، اور ہانگ کانگ کنوینشنز پر عمل درآمد شروع ہوا۔ مارپول کی 50ویں سالگرہ گزشتہ سال اور سولیس کی 50سالگرہ اس سال منائی جارہی ہے۔ 27 جولائی 2003 کو بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تسمان اسپرٹ نامی آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کا ایک بڑا حادثہ رونما ہوا، جس میں 67 ہزار ٹن تیل میں سے 30 ہزار ٹن سمندر میں بہہ گیا۔
جہازرانی کے عالمی دن کا مقصد یہ ہے کہ گہرے سمندروں میں مسافر بردار، مال بردار، اور تیل و کیمیکل بردار بحری جہازوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جائے۔ اس دن کا مقصد سمندروں میں درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا اور عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا بھی ہے۔
میری ٹائم ٹریننگ انسٹیوٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر عدنان محمودی کے مطابق، پاکستانی ادارہ میری ٹائم ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گزشتہ 26 برسوں سے جہازرانی کے عمومی اور ایڈوانس کورسز فراہم کر رہا ہے۔ یہ انسٹیٹیوٹ ایم ٹی آئی گلاسکو کالج اسکاٹ لینڈ سے منسلک ہے اور یہاں 13 بہترین سیمولیٹرز نصب ہیں، جن میں برج، کرین، اور انجن کے سیمولیٹرز شامل ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔