اسلام آباد،۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے نشاط چونیاں لمیٹڈ، نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ اور نشاط چونیاں لمیٹڈ کے سی ای او شہزاد سلیم پر مشتمل اندرونی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تنظیم نو ایک سکیم آف ارینجمنٹ کے تحت کی گئی جس کا مقصد نشاط چونیاں گروپ کے کارپوریٹ سٹرکچر میں بہتری لانا ہے۔
سی سی پی کے فیز1 جائزے کے مُطابق نشاط چونیاں لمیٹڈ ٹیکسٹائیل سے مُتعلقہ کام کرنے والی ایک پبلک لِسٹڈ کمپنی ہے جو کہ کتائی، بنائی، رنگنے، فیبرک پروسیسنگ، اور بجلی کی پیداوار جیسے کام کر رہی ہے۔ نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ ایندھن سے چلنے والے پاور اسٹیشنوں کی تعمیر، ملکیت اور آپریٹنگ میں مہارت رکھنے والی پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) کے طور پر بھی کام کر رہی۔ اسی طرح، نشاط ملز لمیٹڈ ٹیکسٹائیل مصنوعات کی تیاری اور بجلی کی پیداوار میں مصروف پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔
سی سی پی جائزے نے مُتعلقہ مارکیٹ کی شناخت ‘اسپننگ، ویونگ، ہوم ٹیکسٹائل، اور تھرمل پاور جنریشن، سی پی پی اے -جی’ کے طور پر کی۔ تنظیم نو سے شہزاد سلیم کے نشاط چونیاں لمیٹڈ میں شئیر ہولڈنگ اور نشاط ملز لمیٹڈ کے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ میں شیئر ہولڈنگ میں معمولی اضافہ ہو گا۔ سی سی پی نے تصدیق کی کہ ان تبدیلیوں کے باوجود یہ ٹرانزیکشن مرجر پارٹیز کی جانب سے مُتعلقہ مارکیٹ میں بالا دست پوزیشن کا باعث نہیں بنے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔