طبی ماہر ایڈورڈ ایسٹیول نے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کے کامیاب کیریئر کی بنیادی وجہ بیان کی ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں اسٹارز کے پاس سلیپ کوچز موجود ہیں، جو انہیں مناسب نیند کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
ایڈورڈ ایسٹیول کا کہنا تھا کہ رونالڈو اور میسی کھیل کے دوران زیادہ توانائی خرچ کرتے ہیں، اس لیے صحت برقرار رکھنے کے لیے ان کی نیند بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل فٹبال کیریئر کے باوجود، یہ لیجنڈری کھلاڑی اپنی کامیابیوں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔
رونالڈو نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے 900 گولز مکمل کیے ہیں اور وہ 1000 گولز کے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب، میسی نے اپنے نئے کلب انٹر میامی کے لیے 6 میچز میں 7 گولز اسکور کیے ہیں اور اگرچہ ان کی عمر تقریباً 40 کے قریب ہے، لیکن انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا۔