اگست میں نجی شعبے کیلیے بینک قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گاڑیوں کی خریداری کیلیے قرضوں میں 18.3 فیصد کمی آئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق، اگست میں نجی شعبے کو جاری بینک قرضوں کا حجم 8243 ارب روپے رہا، جو پچھلے سال کے اسی ماہ میں جاری 7960 ارب روپے کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔
دوسری جانب، گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں کا حجم 227 ارب روپے رہا، جو پچھلے سال اگست میں جاری 278 ارب روپے کے مقابلے میں 18.3 فیصد کم ہے۔
اس کے علاوہ، گورنر اسٹیٹ بینک کے نام ایک خط میں شوگر ملوں نے قرضے کی واپسی کی تاریخ 31 دسمبر 2024 تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملوں کا کہنا ہے کہ انہیں گنے کی ترسیل کے 15 روز بعد کاشتکاروں کو ادائیگیاں کرنی ہوتی ہیں، اور 200 ارب کے قرضے 30 ستمبر تک کلیئر کرنا ان کے لیے ممکن نہیں۔ اس کے علاوہ، فاضل اسٹاک برآمد کرنے کی اجازت حاصل کیے بغیر واپسی ممکن نہیں ہو پائے گی۔