بنوں: افسران کے احکامات کی نافرمانی پر 11 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
ڈی پی او بنوں ضیا الدین کے مطابق، یہ اہلکار پولیو ڈیوٹی کے لیے لکی مروت جانے والے تھے، لیکن ڈیوٹی سے انکار کرنے پر انہیں برخاست کیا گیا ہے۔
برطرف ہونے والے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل، لوئر ہیڈ کانسٹیبل اور ڈرائیور شامل ہیں۔ ان اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل شیر اسلم، ہیڈ کانسٹیبل میر زمان، ایف سی ذہین اللہ، ایف سی فرید اللہ، ایف سی توصیف اللہ، ایل ایچ سی حضرت اللہ، ایف سی ایم قیاز، ایل ایچ سی بختیار، ایف سی فرمان اللہ، اور ایف سی انور علی شاہ شامل ہیں۔