اسلام آباد۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہیں، کیونکہ ان حالات کا اثر عام آدمی پر پڑ رہا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو بھی ان کے خلاف تھے، اور یہ ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں تاکہ ملک ترقی کی جانب بڑھ سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے آئینی ترمیم کے بارے میں کہا کہ اس کے حوالے سے جو لوگ ترمیم لا رہے ہیں، ان سے ہی پوچھنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا۔