ساہیوال ۔ساہیوال میں جماعت اسلامی کے 80 سے زائد عہدیداروں کے خلاف بغیر اجازت جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اور امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری کے نام شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق، جماعت اسلامی نے بغیر اجازت جلسہ شروع کیا جس کی وجہ سے ڈی ایچ کیو قیوم ہسپتال میں مریضوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ ایک جنگ ہے۔پولیس نے 7 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جس کی مدعیت انسپکٹر ارشاد الرحمان نے کی۔