کراچی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کی گاڑی سے پانچ کلو سے زائد چرس اور ایک بغیر لائسنس کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے اسماعیل ڈاہری کے خلاف منشیات اور اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، اور گرفتار ملزم محمد اسماعیل ڈاہری اور ان کے ساتھی عنایت اوٹھو نے ابتدائی بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کی گاڑی V8 بغیر لائسنس تھی، اور دونوں ملزمان کے خلاف ماضی میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ مزید ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔پولیس نے اے سیکشن کے تحت گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کیے ہیں۔