اسلام آباد۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) نے مختلف رٹیلز اسٹورز کی جانب سے “سیزن کی اختتامی سیل” کے نام پر ڈسکا ونٹ کے نام پر گمراہ کن اشتہارات اور اعلانات پر 20 مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردئے ہیں۔ کمیشن نے ڈسکاونٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
کمپٹیشن کمیشن نے روالپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مختلف ماکیٹوں کا سروے کیا۔ سروے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ مختلف برانڈز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر ایک متاثر کن شرح جیسے کہ’ پچاس فیصد تک ڈسکاونٹ‘ اور تیس فیصد تک‘ کے اعلانات آویزاں کر رکھے ہیں۔ تاہم اسٹور میں جانے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ ڈسکاونٹ، جس بارے اعلان کیا گیا، وہ کسی بھی ہی کم مقبول پراڈکٹ پر آفر کیا گیا ہے، جب کہ مقبول پراڈکٹ پر ڈسکاونٹ کی پیشکش بہت ہی کم یا نہ ہونے کے برابر تھی۔ یہ رٹیلر اسٹور ، ڈسکاونٹ کے گنمران کن اعلان اور اشتہارات صرف صارفین کو راغب کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں، جن سے خریداری کرتے وقت صارفین کو ال±جھن اور پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
ایسے اشہارات اور اعلانات، ایڈورٹائزنگ کی ایک ایسی سرگرمی ہے جس میں ایک کمپنی اپنی پراڈکٹ کی ناقابل یقین حد تک کم قیمت کی تشہیر کرتی ہے جس کا مقصد صارفین کو راغب کر کے، لیکن اصل میں تشہیر کردہ اشیاءکے بجائے اپنی کمتر یا متبادل سٹاک کا خاتمہ ہوتا ہے۔ کسی اشہاءیا پراڈکٹ کی تاہم، سی سی پی کے سروے میں یہ مشاہدہ بھی کیا گیا کہ کچھ برانڈز تمام یا مخصوص اشیاء پر ڈسکاونٹ کی واضح اور درست معلومات فراہم کر رہے تھے، جس کو کمیشن کی جانب سے سراہا گیا۔ کمپٹیشن کمیشن تما رٹیل برانڈز کو تنبیہ کرتا ہے کہ وہ ڈسکاونٹ کی پیشکش کے دوران اشیا کی اصل قیمت میں کمی اور دستیاب سٹاک بارے میں درست معلومات فراہم کریں اور اگر ڈسکاونٹ کی شرح بتایا مقصود ہے کہ واضح اعلانات کریں۔ مبہم اور غیر واضح اعلانات پر کمٹیشن ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لاءجا سکتی ہے۔ کمیشن نے صارفین کو بھی محتاط رہنے اور ڈسکاونٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتا ہے تا کہ وہ گمراہ ک±ن مارکیٹنگ کا نشانہ نہ بنیں۔