اسلام آباد ۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر دورہ امریکہ ملتوی کر دیا ہے ،وزیرخارجہ نے آج رات نیویارک کے لئے روانہ ہونا تھااوراقوام متحدہ کی سمٹ آف دا فیوچر میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنا تھی ،وزیرخارجہ کے دورے کے بارے میں گزشتہ روز ہی وزارت خارجہ نے کے بارے میں باقاعدہ طور پر آگاہ کیا تھاتاہم یہ دورہ اچانک ملتوی کر دیا گیا ہے،ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ ملک کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ملک میں رہنے کی ہدایت کی جس کے بعد اسحاق ڈار نے اپنا دورہ امریکہ ملتوی کر دیا ۔