لاہور: پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عدالتی حکم کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس نے تحریک انصاف کو جلسے کا اجازت نامہ جاری کیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی اب مینار پاکستان کے بجائے کاہنہ میں جلسہ کرے گی۔اجازت نامے میں بتایا گیا ہے کہ یہ جلسہ 21 ستمبر 2024 کو لاہور رنگ روڈ پر کاہنہ کے مقام پر دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا۔جلسے کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو جلسے کے دوران 8 ستمبر 2024 کو اسلام آباد میں کی جانے والی اپنی تقاریر پر عوامی طور پر معافی مانگنی ہوگی۔