لاہور۔معروف اداکارہ منشا پاشا نے مثالی شوہر کی تلاش میں رہنے والی لڑکیوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں اپنے کام اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔منشا پاشا نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ جب وہ پہلی بار جبران ناصر سے ملیں تو انہیں فوراً احساس ہوا کہ وہ ان کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ ایک سال کے انتظار کے بعد، ان کی جبران ناصر سے شادی ہوگئی۔اداکارہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایک انسان اچھا ہو سکتا ہے، لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر اچھا انسان اچھا شوہر بھی ہو۔ اس لیے، ایسی شخصیت کی تلاش کریں جو آپ کو سپورٹ کرے۔