لاہور کی ایک مقامی عدالت نے معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو کرنے پر اینکر و تجزیہ کار ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔سماعت کے دوران، عائشہ جہانزیب اور ان کے وکیل زین قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل زین قریشی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ جہانزیب کے بارے میں یوٹیوب چینل پر انتہائی نامناسب گفتگو کی گئی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔دوسری جانب، ڈاکٹر عمر عادل کے وکیل نے بتایا کہ عائشہ جہانزیب نے سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے اور وہ ملزم کو جانتی تک نہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کی تمام گفتگو ریکارڈ کا حصہ ہے اور ضمانت خارج کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمر عادل پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔