ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برونز میڈل حاصل کرنے والی قومی ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی۔
اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔
قومی ہاکی ٹیم نے کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مگر پنالٹی شوٹ آؤٹس اور دفاعی حکمت عملی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کے دوران سامنے آنے والی خامیوں پر توجہ دی جائے گی تاکہ آئندہ ایونٹ میں گولڈ میڈل کے ساتھ وطن واپس لوٹ سکیں۔