لاہور۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حبا علی خان ایک باصلاحیت اور خوبصورت شخصیت ہیں، جو متعدد کامیاب سیریلز میں نظر آ چکی ہیں۔ اداکاری سے 5 سال کی وقفے کے بعد، انہوں نے سپرہٹ ڈرامہ ’مائی رے‘ سے واپسی کی۔ حبا علی، عدنان فیصل کے ساتھ 356 پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اداکاری چھوڑنے کی وجوہات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔اداکاری چھوڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے حبا علی نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی تربیت اور تعلیم کی وجہ سے اداکاری ترک کرنا پڑا، کیونکہ یہ ان کے لیے سب سے اہم کام تھا۔ اس کے علاوہ، طلاق اور دیگر ذاتی مسائل بھی تھے جن کی وجہ سے انہوں نے بریک لیا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے دیکھا، جو کام کے سلسلے میں 15 دن تک گھر سے دور رہتی تھیں۔ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کا بچہ بھی ایسے تجربات سے گزرے، خاص طور پر جب اس کا والد موجود نہیں تھا اور وہ اکیلی بچے کی پرورش کر رہی تھیں۔دوسری شادی کے بارے میں حبا علی نے کہا کہ وہ دوسری بار شادی کر چکی ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل لڑکیاں شادی کرنے سے ہچکچاتی ہیں اور زیادہ تر 10 سال تک کسی کے ساتھ رہنے کے بعد شریک حیات چنتی ہیں۔ ان کا مردوں پر اعتماد کم ہے، اور اگر شادی کرنا ہو تو فیصلہ کرنے میں وقت لگاتی ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ مرد اچھے نہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ وفادار ہوتی ہیں اور رشتوں میں عزت نفس کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔