بیجنگ: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، میچ کے چوتھے کوارٹر کے اختتام سے 10 منٹ قبل بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل کرنے کے بعد میدان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔پاکستان کے کھلاڑی وحید اشرف رانا کا کندھا بھارت کے جوگراج سنگھ سے ٹکرا گیا، جس سے وہ لڑکھڑاتے ہوئے گر پڑے، اور اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی کھلاڑی کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔