اسلام آباد۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خطاب کے دوران رکن اسمبلی رانا قاسم نون پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کے پاس بیٹھ کر روکنے کے باوجود گفتگو کرنے لگے تو خواجہ آصف نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑتا ہوں خاموش ہو جائیں جس پر وہ ایوان سے باہر چلے گئے اور ایوان قہقہے لگتے رہے قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں 50 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں تلاوت نعت اور قومی ترانے کے بعد وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے خطاب شروع کیا تو رکن اسمبلی رانا قاسم نون کی اجلاس میں ایک نشست سے دوسری نشست پر جانے اور جا کر پیپلز پارٹی کی نشستوں پر بیٹھ کر گفتگو کرنے سے خواجہ آصف نے اپنے خطاب کے دوران روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے پاس بیٹھ پھر سے گفتگو شروع کر دی تو وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ رانا صاحب میں ہاتھ جوڑتا ہوں خاموش ہو جائیں تو رانا قاسم نون اجلاس سے اٹھ کر باہر چلے گئے اور خواجہ آصف نے کہا کہ او باہر چلے گئے ہیں اس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے